Soja Soja Meri Jan (From "Nazuk Rishtey")

سو جا، سو جا، میری جان، سو جا، سو جا
سو جا، سو جا، میری جان، سو جا، سو جا

سو جا، میرے دل کے ٹکڑے...
سو جا، میرے دل کے ٹکڑے، میں تیرے قربان

سو جا، سو جا، میری جان، سو جا، سو جا
سو جا، سو جا، میری جان، سو جا، سو جا

نیند کی پریاں آئیں نہ آئیں
بانہیں میری تو ہیں جھولا جھلائیں
نیند کی پریاں آئیں نہ آئیں
بانہیں میری تو ہیں جھولا جھلائیں

تیری سب کچھ میں ہوں، منّے، مجھ کو تُو پہچان

سو جا، سو جا، میری جان، سو جا، سو جا

تیری جنت گود ہے ماں کی
اس میں خوشی ہے سارے جہاں کی
تیری جنت گود ہے ماں کی
اس میں خوشی ہے سارے جہاں کی

ماں سے بڑھ کر پیار کرے جو اس کو جھوٹا جہان

سو جا، سو جا، میری جان، سو جا، سو جا

کچھ بھی نہیں ہے چاند نگر میں
چین ہے سارے اپنے گھر میں
کچھ بھی نہیں ہے چاند نگر میں
چین ہے سارے اپنے گھر میں

تجھ کو یہیں مل جائیں گے سب خوشیوں کے سامان

سو جا، سو جا، میری جان، سو جا، سو جا

سو جا، میرے دل کے ٹکڑے...
سو جا، میرے دل کے ٹکڑے، میں تیرے قربان

سو جا، سو جا، میری جان، سو جا، سو جا
سو جا، سو جا، میری جان، سو جا، سو جا



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, Ashiq Hussain
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link