Tum Qom Ki Maa (from "Aulad")

تم قوم کی ماں ہو، سوچو ذرا
تم قوم کی ماں ہو، سوچو ذرا
عورت سے ہمیں یہ کہنا ہے
اولاد تمھاری دولت ہے
تعلیم تمھارا گہنا ہے
تم قوم کی ماں ہو، سوچو ذرا

تم اپنی خوشی قربان کرو
اِن کے سکھ کا سامان کرو
تم اپنی خوشی قربان کرو
اِن کے سکھ کا سامان کرو

یہ دل کے ٹکڑے سکھی رہیں
تم ماں ہو، تمھیں دکھ سہنا ہے
تم قوم کی ماں ہو، سوچو ذرا

ایمان کی دولت دو اِن کو
انسان کی عظمت دو اِن کو

اِن گھر کے چراغوں سے تم کو
دنیا میں اجالا کرنا ہے
تم قوم کی ماں ہو، سوچو ذرا

"ہر لال وطن کی شان بنے"
ہر ماں سے وطن یہ کہتا ہے

گر وقت پڑے تو ہنس کے اِنھیں
قربان وطن پر ہونا ہے
تم قوم کی ماں ہو، سوچو ذرا
عورت سے ہمیں یہ کہنا ہے
اولاد تمھاری دولت ہے
تعلیم تمھارا گہنا ہے
تم قوم کی ماں ہو، سوچو ذرا



Credits
Writer(s): Naseem Begum
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link