Lo Chai Diye Woh Ham Ko Tsalli

لو-، لو چل دیے وہ ہم کو تسلی دیے بغیر
اک چاند چُھپ گیا ہے اجالا کیے بغیر
لو چل دیے...

اُن سے بچھڑ کے ہم کو تمنا ہے موت کی
اُن سے بچھڑ کے ہم کو تمنا ہے موت کی

آتی نہیں ہے موت بھی لیکن جیے بغیر
لو چل دیے...

مانگے سے مل سکی نہ ہمیں ایک بھی خوشی، ہمیں ایک بھی خوشی

پائے ہیں لاکھ رنج تمنا کیے بغیر
لو چل دیے...

اے ضبطِ عشق، اور نہ لے امتحانِ غم
اے ضبطِ عشق، اور نہ لے امتحانِ غم

ہم رو رہے ہیں نام کسی کا لیے بغیر
لو چل دیے...



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link