Lutf Jo Ishq Mein

لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے
جی جانتا ہے

لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے
جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں...

مسکراتے ہوئے وہ مجمعِ اغیار کے ساتھ

مسکراتے ہوئے وہ مجمعِ اغیار کے ساتھ
مسکراتے ہوئے وہ مجمعِ اغیار کے ساتھ

آج یوں بزم میں آئے ہیں کہ جی جانتا ہے
جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں...

اِنھی قدموں نے تمھارے، اِنھی قدموں کی قسم
اِنھی قدموں نے تمھارے، اِنھی قدموں کی قسم

خاک میں اِتنے ملائے ہیں کہ جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں...

تم نہیں جانتے، اب تک یہ تمھارے انداز

تم نہیں جانتے، اب تک یہ تمھارے انداز

وہ مِرے دل میں سمائے ہیں کہ جی جانتا ہے
جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں...

داغِ وارفتہ کو ہم آج تِرے کوچے سے
داغِ وارفتہ کو ہم آج تِرے کوچے سے
داغِ وارفتہ کو ہم آج تِرے کوچے سے

اِس طرح کھینچ کے لائے ہیں کہ جی جانتا ہے
جی جانتا ہے
لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے

لطف وہ عشق میں پائے ہیں...



Credits
Writer(s): Ust. Nazar Hussain
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link