Taaron Ka Bhi Tu Maalik

دل جلائیں گے کہ اب شمع بجھا دی ہم نے
لاش امید کی اشکوں میں بہا دی ہم نے

تاروں کا بھی تُو مالک...
تاروں کا بھی تُو مالک، یہ چاند بھی تیرا ہے
پھر بھی مِری قسمت میں دنیا کا اندھیرا ہے
تاروں کا بھی تُو مالک...

اب میرے سفینے کی منزل ہے بھنور شاید
اب میرے سفینے کی منزل ہے بھنور شاید

ساحل کے قریب آ کر طوفان نے گھیرا ہے
تاروں کا بھی تُو مالک، یہ چاند بھی تیرا ہے
پھر بھی مِری قسمت میں دنیا کا اندھیرا ہے
تاروں کا بھی تُو مالک...

چل موت کے دامن میں...
چل موت کے دامن میں آرام کریں، اے دل
آرام کریں، اے دل
چل موت کے دامن میں آرام کریں، اے دل

اِس دنیا میں اب کوئی تیرا ہے نہ میرا ہے
تاروں کا بھی تُو مالک، یہ چاند بھی تیرا ہے
پھر بھی مِری قسمت میں دنیا کا اندھیرا ہے
تاروں کا بھی تُو مالک...

Credits
Writer(s): Rashid Atre, Alam Siahposh
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link