Aankh Utthi tere Liye

آنکھ اٹھے تیرے لیے، کھلتے ہیں لب تیرے لیے
آنکھ اٹھے تیرے لیے، کھلتے ہیں لب تیرے لیے
میرا جینا، میرا مرنا، میرے رب، تیرے لیے
میرا جینا، میرا مرنا، میرے رب، تیرے لیے
آنکھ اٹھے تیرے لیے...

مسجدِ الفاظ میں بھی دے رہا ہوں میں اذاں
مسجدِ الفاظ میں بھی دے رہا ہوں میں اذاں

میرا فن، میرا ہنر، میرا ادب تیرے لیے
میرا فن، میرا ہنر، میرا ادب تیرے لیے
آنکھ اٹھے تیرے لیے...

کیسے ہو سکتا ہے مجھ سے منحرف اک سانس بھی
کیسے ہو سکتا ہے مجھ سے منحرف اک سانس بھی

وقف میں نے کر دیا ہے خود کو جب تیرے لیے
وقف میں نے کر دیا ہے خود کو جب تیرے لیے
آنکھ اٹھے تیرے لیے...

میری باقی عمر کے دن قیمتی ہیں کس قدر
میری باقی عمر کے دن قیمتی ہیں کس قدر

میرا ہر لمحہ بسر ہوتا ہے اب تیرے لیے
میرا ہر لمحہ بسر ہوتا ہے اب تیرے لیے
آنکھ اٹھے تیرے لیے، کھلتے ہیں لب تیرے لیے
میرا جینا، میرا مرنا، میرے رب، تیرے لیے
آنکھ اٹھے تیرے لیے...



Credits
Writer(s): Waheed Qari, Zafar Qasmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link