Ya Rab Meri Soyi Hui

یا رب، مِری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے
یا رب، مِری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے
آنکھیں مجھے دی ہیں تو مدینہ بھی دکھا دے
آنکھیں مجھے دی ہیں تو مدینہ بھی دکھا دے
یا رب، مِری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے

سننے کی جو قوت مجھے بخشی ہے، خداوند
سننے کی جو قوت مجھے بخشی ہے، خداوند

پھر مسجدِ نبویؐ کی اذانیں بھی سنا دے
پھر مسجدِ نبویؐ کی اذانیں بھی سنا دے

مدت سے میں اِن ہاتھوں سے کرتا ہوں دعائیں
مدت سے میں اِن ہاتھوں سے کرتا ہوں دعائیں

اِن ہاتھوں میں اب جالی سنہری وہ تھما دے
اِن ہاتھوں میں اب جالی سنہری وہ تھما دے

کربل کا تجھے واسطہ، اے ارضِ مدینہ
کربل کا تجھے واسطہ، اے ارضِ مدینہ

مدفن مِرا سرکارؐ کی بستی میں بنا دے
مدفن مِرا سرکارؐ کی بستی میں بنا دے

عشرتؔ کو بھی اب خوشبوئے حسّانؔ عطا کر
عشرتؔ کو بھی اب خوشبوئے حسّانؔ عطا کر

جو لفظ کہے وہ، اُسے تُو نعت بنا دے
جو لفظ کہے وہ، اُسے تُو نعت بنا دے
یا رب، مِری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے
آنکھیں مجھے دی ہیں تو مدینہ بھی دکھا دے



Credits
Writer(s): Qari Waheed Zafar Qasmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link