Chalak rahi hain mastian nashay main doob utha jahan (From "Raaz")

چھلک رہی ہیں مستیاں...
چھلک رہی ہیں مستیاں، نشے میں جھوم اٹھا جہاں
ہوئی جو چاندنی جواں، مچل گئیں جوانیاں، مچل گئیں جوانیاں
چھلک رہی ہیں مستیاں...

حسین رات پیار کی...
حسین رات پیار کی سنا رہی ہے راگنی
کسی کی یاد کی طرح کھلی ہوئی ہے چاندنی

لبوں پہ ہیں بہار کے، کسی کے دل کی داستاں، کسی کے دل کی داستاں
چھلک رہی ہیں مستیاں...

چھڑا ہے ساز زندگی...
چھڑا ہے ساز زندگی، فضائیں جھومنے لگیں
لچک لچک کے ڈالیاں گلوں کو چومنے لگیں

جو حسن کی نظر میں تھا وہ راز کہہ گئی زباں، وہ راز کہہ گئی زباں
چھلک رہی ہیں مستیاں، نشے میں جھوم اٹھا جہاں
ہوئی جو چاندنی جواں، مچل گئیں جوانیاں، مچل گئیں جوانیاں
چھلک رہی ہیں مستیاں...



Credits
Writer(s): Feroz Nizami
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link