Selected Poetry, Pt. 1

ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھے
ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھے
کس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے؟
ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھے
کس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے؟

عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنا؟
عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنا؟
اے میری جان کے دشمن تجھے اللہ رکھے
اس قدر عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنا؟
اے میری جان کے دشمن تجھے اللہ رکھے

ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام تیرا
ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام تیرا
کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے
ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام تیرا
کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے

دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہے
دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہے
جو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے
دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہے
جو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے

یہ قناعت ہے اطاعت ہے کہ چاہت ہے فرازؔ
یہ قناعت ہے اطاعت ہے کہ چاہت ہے فرازؔ
ہم تو راضی ہیں وہ جس حال میں جیسا رکھے



Credits
Writer(s): Ahmed Faraz
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link