Naa Ganvao Navike

نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا

جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو، تنِ داغ داغ لٹا دیا

نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش...

مِرے چارہ گر کو نوید ہو، صفِ دشمناں کو خبر کرو

وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا
وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا
نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش...

جو رکے تو کوہِ گراں تھے ہم، جو چلے تو جاں سے گزر گئے

رہِ یار، ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا
رہِ یار، ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا
نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا

Credits
Writer(s): Iqbal Bano
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link