Rafta Rafta Hon Meri (From "Zeenat")

رفتہ رفتہ وہ مِری ہستی کا ساماں ہو گئے
رفتہ رفتہ وہ مِری ہستی کا ساماں ہو گئے
پہلے جاں، پھر جانِ جاں، پھر جانِ جاناں ہو گئے
رفتہ رفتہ وہ مِری ہستی کا ساماں ہو گئے

دن بہ دن بڑھتی گئیں اِس حسن کی رعنائیاں
دن بہ دن بڑھتی گئیں اِس حسن کی رعنائیاں

پہلے گل، پھر گل بدن، پھر گل بداماں ہو گئے
رفتہ رفتہ وہ مِری ہستی کا ساماں ہو گئے

آپ تو نزدیک سے نزدیک تر آتے گئے
آپ تو نزدیک سے نزدیک تر آتے گئے

پہلے دل، پھر دلربا، پھر دل کے مہماں ہو گئے
رفتہ رفتہ وہ مِری ہستی کا ساماں ہو گئے

پیار جب حد سے بڑھا، سارے تکلف مٹ گئے
پیار جب حد سے بڑھا، سارے تکلف مٹ گئے

آپ سے پھر تم ہوئے، پھر تُو کا عنواں ہو گئے
رفتہ رفتہ وہ مِری ہستی کا ساماں ہو گئے



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan, Tasleem Fazli
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link