Ghair Banke Na Miley Hum Tumhe Apna Karle

غیر بن کے نہ ملیں، ہم تمھیں اپنا کر لیں
غیر بن کے نہ ملیں، ہم تمھیں اپنا کر لیں
ہو اجازت تو یہ چھوٹی سی تمنا کر لیں

غیر بن کے نہ ملیں، ہم تمھیں اپنا کر لیں
ہو اجازت تو یہ چھوٹی سی تمنا کر لیں
غیر بن کے نہ ملیں...

تیز سانسوں میں رچی پیار کی شہنائی ہو
تیز سانسوں میں رچی پیار کی شہنائی ہو
پھول سا چہرہ ہو، مہکی ہوئی تنہائی ہو
پھول سا چہرہ ہو، مہکی ہوئی تنہائی ہو

نیچی نظریں جو اٹھیں، دیکھ کے پردہ کر لیں

غیر بن کے نہ ملیں...

ہم نے اللہ سے یوں دادِ وفا مانگی ہے
ہم نے اللہ سے یوں دادِ وفا مانگی ہے
جلد مل جاؤ ہمیں تم یہ دعا مانگی ہے
جلد مل جاؤ ہمیں تم یہ دعا مانگی ہے

ہاں جو کہہ دو تو ابھی شکر کا سجدہ کر لیں

غیر بن کے نہ ملیں، ہم تمھیں اپنا کر لیں
ہو اجازت تو یہ چھوٹی سی تمنا کر لیں
غیر بن کے نہ ملیں...

ہے مقدر پہ ہمیں ناز، محبت پہ یقیں
ہے مقدر پہ ہمیں ناز، محبت پہ یقیں
جیتے جی تم سے جدائی کبھی ممکن ہی نہیں
جیتے جی تم سے جدائی کبھی ممکن ہی نہیں

مر کے بھی ہم نہ جدا ہوں گے یہ وعدہ کر لیں

غیر بن کے نہ ملیں، ہم تمھیں اپنا کر لیں
ہو اجازت تو یہ چھوٹی سی تمنا کر لیں
غیر بن کے نہ ملیں...



Credits
Writer(s): Khalil Ahmad
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link