Kyun Sharabi Sharab Peeta Hai

کیوں شرابی شراب پیتا ہے؟
کیوں شرابی شراب پیتا ہے؟
اور پھر بے حساب پیتا ہے
جانتا ہے کہ چیز ہے یہ بری
پھر بھی خانہ خراب پیتا ہے

کیوں شرابی شراب پیتا ہے؟
اور پھر بے حساب پیتا ہے
جانتا ہے کہ چیز ہے یہ بری
پھر بھی خانہ خراب پیتا ہے
کیوں شرابی شراب پیتا ہے؟

اس قدر غم ملے ہیں دنیا میں
ہم نہ پیتے تو مر گئے ہوتے
گر سہارا نہ جام کا ہوتا
جانے کب کے بکھر گئے ہوتے

جس نے آنسو پیے ہیں چھپ چھپ کے
آج وہ بے حجاب پیتا ہے

کیوں شرابی شراب پیتا ہے؟
اور پھر بے حساب پیتا ہے
جانتا ہے کہ چیز ہے یہ بری
پھر بھی خانہ خراب پیتا ہے
کیوں شرابی شراب پیتا ہے؟

آنکھ میں خشک ہو گئے آنسو
ایک قطرہ لہو کا دل میں نہیں
کون سا جرم ہے جو میرے لیے
اس قدر تنگ ہو گئی ہے زمیں

کچھ تو دکھ ہے جسے چھپانے کو
چیز اتنی خراب پیتا ہے

کیوں شرابی شراب پیتا ہے؟
اور پھر بے حساب پیتا ہے
جانتا ہے کہ چیز ہے یہ بری
پھر بھی خانہ خراب پیتا ہے
کیوں شرابی شراب پیتا ہے؟



Credits
Writer(s): Kemal Ahmad, Tasleem Fazli
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link