Utho Ab Maati Se Utho

اٹھو اب ماٹی سے اٹھو
جاگو میرے لال
اٹھو اب ماٹی سے اٹھو
جاگو میرے لال

تمری سیج سجاون کارن
دیکھو آئی رین اندھیارن
نیلے شال دو شالے لے کر
جن میں اِن دکھین اکھین نے
ڈھیر کیے ہیں اِتنے موتی
اِتنے موتی جن کی جیوتی
دان سے تمرا
جگ جگ لاگا
نام چمکنے

اٹھو اب ماٹی سے اٹھو
جاگو میرے لال

گھر گھر بکھرا بھور کا کندن
گھور اندھیرا اپنا آنگن
جانے کب سے راہ تکے ہیں
بالی دلھنیا، بانکے ویرن
سونا تمرا راج پڑا ہے
دیکھو کتنا کاج پڑا ہے
بیری بیراجے راج سنگھاسن
تم ماٹی میں لال

اٹھو اب ماٹی سے اٹھو
جاگو میرے لال
ہٹ نہ کرو، ماٹی سے اٹھو
جاگو میرے لال

جاگو
جاگو میرے لال
میرے لال
میرے لال



Credits
Writer(s): Nayyara Noor
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link