Zuban Pe Sirf Hai

زباں پہ صرف ہیں دعوے، مثال کوئی نہیں
زباں پہ صرف ہیں دعوے، مثال کوئی نہیں
دیارِ عشقِ نبیؐ میں بلالؓ کوئی نہیں
دیارِ عشقِ نبیؐ میں بلالؓ کوئی نہیں
زباں پہ صرف ہیں دعوے...

حضورؐ نے تو ہمیں یاد عمر بھر رکھا
حضورؐ نے تو ہمیں یاد عمر بھر رکھا

ہمیں حضورؐ کا لیکن خیال کوئی نہیں
ہمیں حضورؐ کا لیکن خیال کوئی نہیں
زباں پہ صرف ہیں دعوے...

نبیؐ کے دامنِ رحمت سے ہیں جو وابستہ
نبیؐ کے دامنِ رحمت سے ہیں جو وابستہ

عروج اُن کے لیے ہے، زوال کوئی نہیں
عروج اُن کے لیے ہے، زوال کوئی نہیں
زباں پہ صرف ہیں دعوے...

حضورؐ ہی کا کرم کام آئے گا، اعجازؔ
حضورؐ ہی کا کرم کام آئے گا، اعجازؔ

وہاں کہ جس جگہ پرسانِ حال کوئی نہیں
وہاں کہ جس جگہ پرسانِ حال کوئی نہیں
زباں پہ صرف ہیں دعوے...

زباں پہ صرف ہیں دعوے، مثال کوئی نہیں
دیارِ عشقِ نبیؐ میں بلالؓ کوئی نہیں
زباں پہ صرف ہیں دعوے...



Credits
Writer(s): Qari Waheed Zafar Qasmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link