Daste Talab Hoon

دستِ طلب ہوں دستِ کرم چاہتا ہوں میں
دستِ طلب ہوں دستِ کرم چاہتا ہوں میں
دستِ طلب ہوں دستِ کرم چاہتا ہوں میں
غم تو بہت ہیں، آپؐ کا غم چاہتا ہوں میں
غم تو بہت ہیں، آپؐ کا غم چاہتا ہوں میں

زادِ سفر بھی چاہیے اذنِ سفر کے ساتھ
زادِ سفر بھی چاہیے اذنِ سفر کے ساتھ

مجھ پر کرم ہے اور کرم چاہتا ہوں میں
مجھ پر کرم ہے اور کرم چاہتا ہوں میں

کعبہ ہو میرے دل میں، مدینہ نگاہ میں
کعبہ ہو میرے دل میں، مدینہ نگاہ میں

دونو تجلیوں کو بہم چاہتا ہوں میں
دونو تجلیوں کو بہم چاہتا ہوں میں

آقاؐ، عطا ہو مجھ کو بھی عرفانِ بندگی
آقاؐ، عطا ہو مجھ کو بھی عرفانِ بندگی

اپنی نظر میں اپنا بھرم چاہتا ہوں میں
اپنی نظر میں اپنا بھرم چاہتا ہوں میں

ہر لحظہ محوِ یادِ خدا ہو، مگر حضورؐ
ہر لحظہ محوِ یادِ خدا ہو، مگر حضورؐ

کیسے کہوں کہ آپؐ کو کم چاہتا ہوں میں
کیسے کہوں کہ آپؐ کو کم چاہتا ہوں میں
دستِ طلب ہوں دستِ کرم چاہتا ہوں میں
غم تو بہت ہیں، آپؐ کا غم چاہتا ہوں میں



Credits
Writer(s): Qari Waheed Zafar Qasmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link