Na Chhuda Sakoge Daman

نہ چھڑا سکو گے دامن
نہ چھڑا سکو گے دامن
نہ نظر بچا سکو گے
نہ چھڑا سکو گے دامن

جو میں دل کی بات کہہ دوں
جو میں دل کی بات کہہ دوں
تو کہیں نہ جا سکو گے
نہ چھڑا سکو گے دامن

وہ حسین سا تصور جسے تم نے زندگی دی
وہ حسین سا تصور جسے تم نے زندگی دی

اُسے بھول کر بھی شاید
اُسے بھول کر بھی شاید
نہ کبھی بھلا سکو گے

نہ چھڑا سکو گے دامن
جو میں دل کی بات کہہ دوں
تو کہیں نہ جا سکو گے
نہ چھڑا سکو گے دامن

یہ نظر جھکی جھکی سی، یہ قدم رکے رکے سے
یہ نظر جھکی جھکی سی، یہ قدم رکے رکے سے

میرا دل یہ کہہ رہا ہے
کہیں تم نہ جا سکو گے

نہ چھڑا سکو گے دامن

میرے ہم نشیں تمھیں ہو، میرے ہم سفر تمھیں ہو
میرے ہم نشیں تمھیں ہو، میرے ہم سفر تمھیں ہو

میری کون سی ہے منزل
میری کون سی ہے منزل
یہ تمھیں بتا سکو گے

نہ چھڑا سکو گے دامن
نہ چھڑا سکو گے دامن
نہ نظر بچا سکو گے
نہ چھڑا سکو گے دامن



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link