Nawazish Karam Shukriya Meharbani

نوازش، کرم، شکریہ، مہربانی
نوازش، کرم، شکریہ، مہربانی
مجھے بخش دی آپ نے زندگانی
نوازش، کرم، شکریہ، مہربانی

جوانی کی جلتی ہوئی دوپہر میں
یہ زلفوں کے سائے گھنیرے گھنیرے
عجب دھوپ چھاؤں کا عالم ہے طاری
مہکتا اجالا، چمکتے اندھیرے

زمیں کی فضا ہو گئی آسمانی
نوازش، کرم، شکریہ، مہربانی

لبوں کی یہ کلیاں کھلی، ادھ کھلی سی
یہ مخمور آنکھیں گلابی گلابی
بدن کا یہ کندن سنہرا سنہرا
یہ قد ہے کہ چھوٹی ہوئی ماہتابی

ہمیشہ سلامت رہے یہ جوانی
نوازش، کرم، شکریہ، مہربانی
مجھے بخش دی آپ نے زندگانی
نوازش، کرم، شکریہ، مہربانی



Credits
Writer(s): Himayat Ali Shaer, A Hameed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link