Zindagi Main Toh Sabhi Pyar Kia Karte Hain

زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں
زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں
میں تو مر کر بھی، میری جان، تجھے چاہوں گا
زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں

تو ملا ہے تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو
یہ میری عمر محبت کے لیے تھوڑی ہے
اک ذرا سا غم دوراں کا بھی حق ہے جس پر
میں نے وہ سانس بھی تیرے لیے رکھ چھوڑی ہے

تجھ پہ ہو جاؤں گا قربان، تجھے چاہوں گا
میں تو مر کر بھی، میری جان، تجھے چاہوں گا
زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں

اپنے جذبات میں نغمات رچانے کے لیے
میں نے دھڑکن کی طرح دل میں بسایا ہے تجھے
میں تصور بھی جدائی کا بھلا کیسے کروں؟
میں نے قسمت کی لکیروں سے چرایا ہے تجھے

پیار کا بن کے نگہبان تجھے چاہوں گا
میں تو مر کر بھی، میری جان، تجھے چاہوں گا
زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link