Sub Ke Dil Mein Rahta Hoon

سب کے دل میں رہتا ہوں
پر دل کا آنگن خالی ہے
سب کے دل میں رہتا ہوں
پر دل کا آنگن خالی ہے

خوشیاں بانٹ رہا ہوں جگ میں
اپنا دامن خالی ہے

سب کے دل میں رہتا ہوں
پر دل کا آنگن خالی ہے

گل رت آئی کلیاں چٹکی
پتی پتی مسکائی
گل رت آئی کلیاں چٹکی
پتی پتی مسکائی

پر اک بھنورا نہ ہونے سے
گلشن گلشن خالی ہے

سب کے دل میں رہتا ہوں
پر دل کا آنگن خالی ہے

رنگوں کا فقدان نہیں ہر چند یہاں پر جانے کیوں
رنگوں کا فقدان نہیں ہر چند یہاں پر جانے کیوں

رنگ برنگے تن والوں کا
سچ یہ ہے من خالی ہے

سب کے دل میں رہتا ہوں
پر دل کا آنگن خالی ہے

در در کی ٹھکرائی ہوئی اے محبوبۂ تنہائی
در در کی ٹھکرائی ہوئی اے محبوبۂ تنہائی

آ مل جل کر رہ لیں اس میں
دل کا نشیمن خالی ہے

سب کے دل میں رہتا ہوں
پر دل کا آنگن خالی ہے

خوشیاں بانٹ رہا ہوں جگ میں
خوشیاں بانٹ رہا ہوں جگ میں
اپنا دامن خالی ہے

سب کے دل میں رہتا ہوں
پر دل کا آنگن خالی ہے



Credits
Writer(s): Farhat Shehzad, Ahmed Niaz
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link