Zindagi Hai Ya Kisi Ka Intezar

زندگی ہے یا کسی کا انتظار؟
زندگی ہے یا کسی کا انتظار؟
بدلیوں کی اوڑھنی سے چاندنی
جانے کس کو جھانکتی ہے بار بار
زندگی ہے یا کسی کا انتظار؟

چاند تاروں کو ہے نیند سی آ گئی
چاند تاروں کو ہے نیند سی آ گئی
ہر نظارے پہ اک بے خودی چھا گئی

مست ہو کے جھومتی ہوئی بہار
جانے کس کو جھانکتی ہے بار بار
زندگی ہے یا کسی کا انتظار؟

ختم ہوتی نہیں شوق کی جستجو
اپنے دل میں لیے پیار کی آرزو

کو بہ کو گئی ہوائے مشک بار
جانے کس کو جھانکتی ہے بار بار
زندگی ہے یا کسی کا انتظار؟

دل کی بیتابیاں دے رہی ہیں صدا
دل کی بیتابیاں دے رہی ہیں صدا
اے میری زندگی، آ بھی جا، آ بھی جا

ہر نظر ہے آج کتنی بے قرار
جانے کس کو جھانکتی ہے بار بار
زندگی ہے یا کسی کا انتظار



Credits
Writer(s): Rashid Atre
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link