Aey Shehr Ke Logo

اے شہر کے لوگو، سن لو
اے شہر کے لوگو، سن لو
ہم پیار سے باز نہ آئیں گے

تم جتنے زخم لگاؤ گے
ہم اتنے جشن منائیں گے

شہر کے لوگو، سن لو
ہم پیار سے باز نہ آئیں گے
سن لو، اے شہر کے لوگو

تم لاکھ ستم ایجاد کرو
دل والوں کو برباد کرو
ہم پیار کی ہار نہ مانیں گے
جو چاہو تم بے داد کرو

ہم دل والے دیوانے ہیں
جو گزرے گی سہہ جائیں گے

شہر کے لوگو، سن لو
ہم پیار سے باز نہ آئیں گے
سن لو، اے شہر کے لوگو

زخموں کی زباں تو کوئی نہیں
بولے گی مگر گل رنگ جبیں
ٹپکے گا لہو کا جو قطرہ
آئے گی صدا، "شیریں، شیریں، شیریں، شیریں"

یہ نام سجا کر ہونٹوں پر
ہم گیت وفا کے گائیں گے

شہر کے لوگو، سن لو
ہم پیار سے باز نہ آئیں گے
سن لو، اے شہر کے لوگو

تم کہہ دو جا کر شاہوں سے
ان جھوٹھے عدل پناہوں سے
جب عشق ہمارا مچلے گا
طوفان اٹھیں گے آہوں سے

اس شہر پہ بجلی ٹوٹے گی
یہ محل بھسم ہو جائیں گے

شہر کے لوگو، سن لو
سن لو، سن لو، سن لو



Credits
Writer(s): Qateel Shifai
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link