Bain Kare Mera Pyar (From "Lakhon Mein Ek")

ہو، سن، ساجنا
دُکھی من کی پکار، ہوا بیری سنسار
ہائے، بین کرے میرا پیار، پیار
ہو، سن، ساجنا

دُکھ دینے والے یہ سمجھیں، یاد تِری مٹ جائے گی
دُکھ دینے والے یہ سمجھیں، یاد تِری مٹ جائے گی
کچی نہیں ہے ڈور لگن کی جو ایسے کٹ جائے گی

کریں جتن ہزار، من مانے گا نہ ہار
ہائے، بین کرے میرا پیار، پیار
ہو، سن، ساجنا

ڈھونڈ رہی ہوں اُن خوشیوں کو پل بھر میں جو بیت گئیں
ہار گئے ہم دونوں، ساجن، جگ کی رسمیں جیت گئیں

بسے تم اُس پار اور میں اِس پار
ہائے، بین کرے میرا پیار، پیار
ہو، سن، ساجنا
دُکھی من کی پکار، ہوا بیری سنسار
ہائے، بین کرے میرا پیار، پیار
ہو، سن، ساجنا



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link