Khushbo Kisi Ke Pyar Ki

خوشبو کسی کے پیار کی سانسوں میں ڈھل گئی
خوشبو کسی کے پیار کی...
محسوس ہو رہا ہے کہ دنیا بدل گئی، دنیا بدل گئی
خوشبو کسی کے پیار کی...

دیکھا اُسے تو پھول نگاہوں میں کھل گئے
چاہا اُسے تو رنگ امیدوں کو مل گئے

اک شمع میرے دل کے اندھیروں میں جل گئی
خوشبو کسی کے پیار کی...

تھا اُس کا حسن جیسے بہاروں کی چاندنی
تھی اَس کی ہر نظر میں ستاروں کی روشنی

بجلی تھی وہ جو گر کے اچانک سنبھل گئی
خوشبو کسی کے پیار کی...

کُھلتا ہوا بدن تھا مہکتا ہوا چمن
چال اُس کی جیسے کوئی مچلتی ہوئی کرن

اک موج تھی جو لے کے میرا دل نکل گئی
خوشبو کسی کے پیار کی سانسوں میں ڈھل گئی



Credits
Writer(s): Kaleem Usmani
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link