Bata Deejay Mujhe Apna

مِرے ہوتے ہوئے بھی خود کو کیوں تنہا سمجھتے ہیں؟
بتا دیجے...

بتا دیجے، مجھے اپنا نہیں تو کیا سمجھتے ہیں
بتا دیجے، مجھے اپنا نہیں تو کیا سمجھتے ہیں
بتا دیجے...

تمھارے پیار کا اِس دل میں اک مندر بنایا ہے

بنا کے دیوتا ہم نے تمھیں اُس میں بسایا ہے

نچھاور تم پہ جاں کرنے کو ہم پوجا سمجھتے ہیں
بتا دیجے، مجھے اپنا نہیں تو کیا سمجھتے ہیں
بتا دیجے...

چلو مل جل کے ہم سارے دکھوں کو بانٹ لیتے ہیں

غموں کی رات کو بھی ہم خوشی سے کاٹ لیتے ہیں

قسم اِن آنسوؤں کی، ہم تمھیں اپنا سمجھتے ہیں
بتا دیجے، مجھے اپنا نہیں تو کیا سمجھتے ہیں
بتا دیجے...



Credits
Writer(s): Ratan Kumar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link