Abhi Dhoond Hi Rahi Thi (From Bewafa)

ابھی ڈھونڈ ہی رہی تھی تمھیں یہ نظر ہماری
کہ تم آ گئے اچانک، بڑی عمر ہے تمھاری
ابھی ڈھونڈ ہی رہی تھی تمھیں یہ نظر ہماری

ابھی کچھ ہی دیر پہلے بڑا ذکر تھا تمھارا
ابھی کچھ ہی دیر پہلے بڑا ذکر تھا تمھارا
کئی بار دھڑکنوں نے تمھیں پیار سے پکارا

مٹا انتظار دل کا
ہوئی ختم بے قراری
بڑی عمر ہے تمھاری

ابھی ڈھونڈ ہی رہی تھی تمھیں یہ نظر ہماری

ہمیں پیار کی خوشی سے کیا آشنا تمھی نے
ہمیں پیار کی خوشی سے کیا آشنا تمھی نے
تمھیں پیار ہم وہ دیں گے جو دیا نہ ہو کسی نے

کہ تمھاری زندگی ہے
ہمیں جان سے بھی پیاری
بڑی عمر ہے تمھاری

ابھی ڈھونڈ ہی رہی تھی تمھیں یہ نظر ہماری

وہ نظر کے سامنے ہے جسے ہم نے دیں صدائیں
وہ نظر کے سامنے ہے جسے ہم نے دیں صدائیں
جو قرار بن کے آیا اُسے کیوں نہ دیں دعائیں

کیے آرزو نے سجدے
دل نے نظر اتاری
بڑی عمر ہے تمھاری

ابھی ڈھونڈ ہی رہی تھی تمھیں یہ نظر ہماری



Credits
Writer(s): Ustad Hussain
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link