Ghanghoor Ghata Lehrai hai (From "Ek Tera Sahara")

گھنگھور گھٹا لہرائی ہے
پھر یاد کسی کی آئی ہے
میرا ساتھی میرے پاس نہیں
میرے نینا برسیں چھم چھم چھم
گھنگھور گھٹا...

جسے اپنا کہا وہ ہے بیگانہ
اِتنا سا ہے میرا افسانہ

کوئی ملن کی اب آس نہیں
میرے نینا برسیں چھم چھم چھم
گھنگھور گھٹا...

میرے خواب لٹے، میرا پیار لٹا
میری خوشیوں کا گل زار لٹا

دنیا کو مگر احساس نہیں
میرے نینا برسیں چھم چھم چھم
گھنگھور گھٹا...

میری قسمت میں چپ رہنا ہے
مجھے ساری عمر دکھ سہنا ہے

میں وہ پھول ہوں جس میں باس نہیں
میرے نینا برسیں چھم چھم چھم

گھنگھور گھٹا لہرائی ہے
پھر یاد کسی کی آئی ہے
میرا ساتھی میرے پاس نہیں
میرے نینا برسیں چھم چھم چھم
گھنگھور گھٹا...



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, Mater Anayat Hussain
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link