Intezaar Aur Zara (From "Khandan")

انتظار اور ذرا...
انتظار اور ذرا پیار بھری راتوں کا
انتظار اور ذرا پیار بھری راتوں کا
میری زلفوں سے مہکتی ہوئی برساتوں کا
انتظار اور ذرا...
انتظار اور ذرا...

تیرے شانوں پہ بکھر جائیں گے جب یہ گیسو
تیرے شانوں پہ بکھر جائیں گے جب یہ گیسو
اور جب آئے گی ہر سانس سے میری خوشبو
اور جب آئے گی ہر سانس سے میری خوشبو

آ ہی جائے گا یقیں تجھ کو میری باتوں کا
آ ہی جائے گا یقیں تجھ کو میری باتوں کا
میری زلفوں سے مہکتی ہوئی برساتوں کا
انتظار اور ذرا...
انتظار اور ذرا...

سر سے اُس رات کو آنچل جو سرک جائے گا
سر سے اُس رات کو آنچل جو سرک جائے گا
ایک شعلہ سا نگاہوں میں لپک جائے گا
ایک شعلہ سا نگاہوں میں لپک جائے گا

دیکھنا حسن میرے مہندی رچے ہاتھوں کا
دیکھنا حسن میرے مہندی رچے ہاتھوں کا
میری زلفوں سے مہکتی ہوئی برساتوں کا
انتظار اور ذرا...
انتظار اور ذرا...

خوف رسوائی کا ہوگا نہ زمانے ہی کا غم
خوف رسوائی کا ہوگا نہ زمانے ہی کا غم
کبھی تڑپا نہ سکے گی ہمیں تنہائی، صنم
کبھی تڑپا نہ سکے گی ہمیں تنہائی، صنم

رنگ کچھ اور ہی پھر ہوگا ملاقاتوں کا
رنگ کچھ اور ہی پھر ہوگا ملاقاتوں کا
میری زلفوں سے مہکتی ہوئی برساتوں کا
انتظار اور ذرا...
انتظار اور ذرا...



Credits
Writer(s): Mushir Kazmi, Rehman Verma
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link