Kyun

(سانسوں کی مالا پہ سمروں میں...، سمروں میں)

ہمم، لکھا عاشقی کا میں نے فلسفہ یوں
جانے انجانے میں کر چلی دغا کیوں؟
تیری خطا تو کاٹوں میں سزا کیوں؟
ہوئے راہوں میں نہ جانے لا پتہ کیوں؟

دیتی محبت نہ صلہ کوئی
ستم خود دے کے ہے خفا کوئی
وفا بھی کر کے ہے برا کوئی
ایسا بھی کرتا ہے بھلا کوئی

چھوڑو، نہ کرتا میں خیالی باتیں
لاتا نہ رشتوں میں پرانی باتیں
بنا عشق کی مثال کوئی
اور بنا عشق پہ سوال کوئی

دن بھی میرے کٹتے نہیں ہیں
راتوں میں چمک ہی نہیں ہے
ایسے پہلے ہرگز تھا نہیں
ہمم، جانے وہ بھی کیا کیا کہہ گئے
تڑپے، روئے، پر ہم سہہ گئے
ایسے پہلے ہرگز تھا نہیں

کیوں تم وعدے کر کے بہکے؟
کیوں ہم آس میں تھے بیٹھے؟
پر تم بہتے ہوئے پانی بن گئے
ہم جو نا گوارا تمھیں
لوٹ کے نہ آنا، میرے
غم کا اک فسانہ بن گئے

(سانسوں کی مالا پہ سمروں میں پی کا نام)

جاتے جاتے بس سن لے اک صدا
جانے دے اب، تھی کس کی کیا خطا
دل سے کرنا تھا تیرا شکریہ
دردِ دل جو میں لکھوں، تُو وجہ

لکھا عاشقی کا میں نے فلسفہ یوں
پاس ہوتے ہوئے بنا فاصلہ کیوں؟
رب جانے، کوئی حل نہ ملا کیوں؟
کرتی مجھ سے، کیا غیروں سے گلا

کیوں تم وعدے کر کے بہکے؟
کیوں ہم آس میں تھے بیٹھے؟
پر تم بہتے ہوئے پانی بن گئے
ہم جو نا گوارا تمھیں
لوٹ کے نہ آنا، میرے
غم کا اک فسانہ بن گئے

(سانسوں کی مالا پہ سمروں میں پی کا نام)
ایسے پہلے ہرگز تھا نہیں
(سانسوں کی مالا پہ سمروں میں پی کا نام)
ایسے پہلے ہرگز تھا نہیں



Credits
Writer(s): Asim Azhar, Haider Ali, Hassan Ali
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link