Mera Imam Hussain

امام حسینؑ امام ، امام حسینؑ امام
سب کو خبر ہے سب کو پتہ ہے
پِھر بھی ہے لازم یاد دِلانا
ہو چکا ہے فیصلہ ، حسینؑ امام حُسینا
سب نے یہی کہہ دیا ، حسینؑ امام حُسینا
ایسا زمانے میں کوئی آ نہیں سکتا
کون ہے وہ بادشاہ ، ہاں میرا امام حسینؑ
بول
امام حسینؑ امام حسینؑ امام حسینؑ امام
مِل کر کہو مومنو ، میرا ہے میرا حسینؑ
ہر قوم کی ہے صدا ، اپنا ہے اپنا حسینؑ
پاک محمدؐ کا نواسہ میرا مولا
حیدرِ قرارؑ کا بیٹا میرا مولا
کتنوں کی دھڑکن میں دھڑکتا میرا مولا
کتنوں كے گھر کا ہے اجالا میرا مولا
نازِ علیؑ مرتضیٰ ، حسینؑ امام حُسینا
جان و دِل فاطمہؑ ، حسینؑ امام حُسینا
شانِ حسینؑ اور کوئی پا نہیں سکتا
وارثِ صلِ علی ، ہاں میرا امام حسینؑ
بول
امام حسینؑ امام حسینؑ امام حسینؑ امام
ہاں میرا وردِ زباں ، راحتِ جاں ، مولا حسینؑ
ہاں میرا دِل ہے میرا سارا جہاں مولا حسینؑ
حسینؑ
امام حسینؑ یا حسینؑ ، امام حسینؑ یا حسینؑ
کربوبلا سلطنتِ عشقِ خُدا ہے
سید و سادات کی محنت کا صلہ ہے
جب سے قدم آلِ محمدؐ نے رکھا ہے
خاک بھی اِس شہر کی اب خاکِ شفاء ہے
والی کربوبلا ، حسینؑ امام حُسینا
وارثِ خاک شفاء ، حسینؑ امام حُسینا
جس نے بنایا اِسے جنت کا نظارہ
کون ہے وہ رہنما ، ہاں میرا امام حسینؑ
بول
امام حسینؑ امام حسینؑ امام حسینؑ امام
مِل کر کہو مومنو ، میرا ہے میرا حسینؑ
ہر قوم کی ہے صدا ، اپنا ہے اپنا حسینؑ
بعد ہے نا کربلا اشور وہ صحرا
سامنا لاکھوں سے بہتر کا ہُوا تھا
کام وہ شبیر نے پِھر کر كے دِکھایا
ایک نے نو لاکھ كے لشکر کو ہرایا
کام بڑا کر دیا ، حسینؑ امام حُسینا
مرحبا سد مرحبا ، حسینؑ امام حُسینا
خاک میں باطل كے ارادوں کو مِلایا
کون تھا وہ سورمہ ، ہاں میرا امام حسینؑ
بول
امام حسینؑ امام حسینؑ امام حسینؑ امام
ہاں میرا وردِ زباں ، راحتِ جاں ، مولا حسینؑ
ہاں میرا دِل ہے میرا سارا جہاں مولا حسینؑ
حسینؑ
امام حسینؑ یا حسینؑ ، امام حسینؑ یا حسینؑ
اِس طرح شبیرؑ نے وعدے کو نبھایا
رب کی رِضا كے لیے گھر بار لُٹایا
پیارے فِدا کر دیئے کچھ بھی نا بچایا
عشقِ خدا کیا ہے یہ دُنیا کو بتایا
بول اُٹھا سارا جہاں ، حسینؑ امام حُسینا
آپ سا کوئی کہاں ، حسینؑ امام حُسینا
اتنا بڑا کام کوئی کر نہیں سکتا
نام لو وہ کون تھا ، ہاں میرا امام حسینؑ
بول
امام حسینؑ امام حسینؑ امام حسینؑ امام
مِل کر کہو مومنو ، میرا ہے میرا حسینؑ
ہر قوم کی ہے صدا ، اپنا ہے اپنا حسینؑ
آپ سا رُتبہ تو کوئی پا نہیں سکتا
آرے بن كے حسینؑ اور کوئی آ نہیں سکتا
ایسی مِثال اور کوئی لا نہیں سکتا
اتنی بَلندی پہ کوئی جا نہیں سکتا
ایک ہے بس ایک تھا ، حسینؑ امام حُسینا
ایک رہے گا صدا ، حسینؑ امام حُسینا
کوئی بھی اِس بات کو جُھٹلا نہیں سکتا
کون ہے جو چھا گیا ، ہاں میرا امام حسینؑ
بول
امام حسینؑ امام حسینؑ امام حسینؑ امام
ہاں میرا وردِ زباں ، راحتِ جاں ، مولا حسینؑ
ہاں میرا دِل ہے میرا سارا جہاں مولا حسینؑ
حسینؑ
امام حسینؑ یا حسینؑ ، امام حسینؑ یا حسینؑ
مولا کو سدمو سے گُزرتے ہوئے دیکھا
بھائی کو بیٹوں سے بچھڑتت ہوئے دیکھا
جاں سے پیاروں کو تڑپتے ہوئے دیکھا
سامنے گلشن کو اُجڑتے ہوئے دیکھا
واہ کلیجہ تیرا ، حسینؑ امام حُسینا
واہ تیرا ہونسلا ، حسینؑ امام حُسینا
اتنے ستم اور کوئی سہہ نہیں سکتا
یاد رہے گا صدا ، ہاں میرا امام حسینؑ
یا حسینؑ
ہاں میرا امام حسینؑ ، ہاں میرا امام حسینؑ
ہائے سَرِ کربوبلا جس کو سکوں ملا نہیں
ہاں میرا امام حسینؑ ، ہاں میرا امام حسینؑ
جس کا تو کچھ رہا نہیں ، جس کا تو کچھ بچا نہیں
ہاں میرا امام حسینؑ ، ہاں میرا امام حسینؑ
لاکھوں سے جو دبا نہیں ، موت سے جو ڈرا نہیں
جسکا وہ سَر کٹ تو گیا ، کٹ كے بھی سَر جُھکا نہیں
ہاں میرا امام حسینؑ ، ہاں میرا امام حسینؑ
حسینؑ
امام حسینؑ یا حسینؑ ، امام حسینؑ یا حسینؑ
ہے بے کفن ، امام حسینؑ ، یا حسینؑ
ہے بے وطن ، امام حسینؑ ، یا حسینؑ
وہ خستہ تر ، لہو بدر
ہے بے کفن ، ہے بے وطن
ہے جانِ من
شہِ زمن
حُسین



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link