Koi Ja Ke Unse Kehde Hamen Yun Na

وہ نقابِ رخ الٹ کر ابھی سامنے نہ آئیں
وہ نقابِ رخ الٹ کر ابھی سامنے نہ آئیں

کوئی جا کے اُن سے کہہ دے ہمیں یوں نہ آزمائیں
کوئی جا کے اُن سے کہہ دے ہمیں یوں نہ آزمائیں
وہ نقابِ رخ الٹ کر...

جنھیں ڈھونڈتی تھی نظریں وہی آج روبرو ہیں
جنھیں ڈھونڈتی تھی نظریں وہی آج روبرو ہیں

وہی چاند سا تبسم، وہی دلربا ادائیں
کوئی جا کے اُن سے کہہ دے ہمیں یوں نہ آزمائیں
وہ نقابِ رخ الٹ کر...

رہے کیسے دل پہ قابو وہ جو مسکرا کے دیکھیں
رہے کیسے دل پہ قابو وہ جو مسکرا کے دیکھیں

کوئی کس طرح نہ بہکے وہ نظر سے جب پلائیں
کوئی جا کے اُن سے کہہ دے ہمیں یوں نہ آزمائیں
وہ نقابِ رخ الٹ کر...

اٹھیں جب وہ شوخ نظریں تو بکھر گئے اجالے
اٹھیں جب وہ شوخ نظریں تو بکھر گئے اجالے

اڑیں جب وہ مست زلفیں تو پلٹ گئیں گھٹائیں
کوئی جا کے اُن سے کہہ دے ہمیں یوں نہ آزمائیں
وہ نقابِ رخ الٹ کر...



Credits
Writer(s): Mujeeb Alam
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link