Mehki Mehki Hai Fiza

مہکی مہکی ہے فضا...
مہکی مہکی ہے فضا، رات ہے، تنہائی ہے
یوں نہ خاموش رہیں، آپ کوئی بات کریں
مہکی مہکی ہے فضا...

ہر کلی آپ کے جلووں کی تمنائی ہے
چاندنی آپ کے قدموں میں سمٹ آئی ہے

اب نہ شرمائیں ذرا، حسن کی خیرات کریں
مہکی مہکی ہے فضا...

سرخ ہونٹوں پہ یہ ہلکا سا تبسم، توبہ
خامشی میں بھی ایک اندازِ تکلم، توبہ

اور بے تاب نہ اب شوق کے جذبات کریں
مہکی مہکی ہے فضا...

اے میرے خوابوں کی جنت، میری رنگین غزل
رات ڈھلنے لگی، بجھنے لگے تاروں کے کنول

کب تلک ہم یوں ہی چپ چاپ ملاقات کریں؟
مہکی مہکی ہے فضا، رات ہے، تنہائی ہے
یوں نہ خاموش رہیں، آپ کوئی بات کریں
مہکی مہکی ہے فضا...



Credits
Writer(s): Munir Hussain
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link