Tujhe Apne Dil Se Main Kaise Bhuladon

تجھے اپنے دل سے میں کیسے بھلا دوں
تِری یاد ہی تو مِری زندگی ہے، مِری زندگی ہے
تجھے اپنے دل سے میں کیسے بھلا دوں، بھلا دوں

تجھے کیا خبر ہے کہ تجھ سے بچھڑ کر
تڑپ کر ہر اک پل گزارا ہے میں نے
جدائی کے غم سے پریشان ہو کر
کئی بار تجھ کو پکارا ہے میں نے

صدا دے رہا ہے تجھے پیار میرا
مِری زندگی، تُو کہاں کھو گئی ہے، کہاں کھو گئی ہے؟

تجھے اپنے دل سے میں کیسے بھلا دوں، بھلا دوں

تجھے بھول جانا نہیں میرے بس میں
مجھے درد دے کر چلے جانے والے
تِرے غم سے دامن میں کیسے چھڑا لوں
ہر اک بات پر مجھ کو یاد آنے والے

اِن آنکھوں میں ہر دم جلے گا تِرا غم
کبھی نہ بجھے جو، یہ وہ روشنی ہے، یہ وہ روشنی ہے

تجھے اپنے دل سے میں کیسے بھلا دوں
تِری یاد ہی تو مِری زندگی ہے، مِری زندگی ہے



Credits
Writer(s): Ahmed Rushdi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link