Do Nain Mile Do Dil Dharke

دو نین ملے، دو دل دھڑکے

دو نین ملے، دو دل دھڑکے
یوں بن گیا پیار کا افسانہ
پھر کھو گئے پیار کی راہوں میں
اک دیوانی، اک دیوانہ
دو نین ملے، دو دل دھڑکے

جلتا ہے پرائی آگ میں کیوں
ہم پروانے پہ ہنستے تھے
جلتا ہے پرائی آگ میں کیوں
ہم پروانے پہ ہنستے تھے، ہم ہنستے تھے

دیکھا جو اُنھیں احساس ہوا
کیوں جل جاتا ہے پروانہ
دو نین ملے، دو دل دھڑکے

معلوم نہیں کچھ وہ ہی کہیں
اِس جذبے کو کیا کہتے ہیں
معلوم نہیں کچھ وہ ہی کہیں
اِس جذبے کو کیا کہتے ہیں، کیا کہتے ہیں

اُن سے مل کر میرے دل میں
اک درد اٹھا ہے انجانا
پھر کھو گئے پیار کی راہوں میں
اک دیوانی، اک دیوانہ
دو نین ملے، دو دل دھڑکے



Credits
Writer(s): Akhlaq Ahmed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link