Ek Halki Halki Aahat

اک ہلکی ہلکی آہٹ ہے، اک مہکا مہکا سایہ ہے
اک ہلکی ہلکی آہٹ ہے، اک مہکا مہکا سایہ ہے
یہ کون خیالوں میں مجھ کو دیوانہ بنانے آیا ہے؟
اک ہلکی ہلکی آہٹ ہے...

کچھ کہتی ہوئی وہ اُن کی نظر
کچھ کہتی ہوئی وہ اُن کی نظر
بجلی بھی نہیں، شعلہ بھی نہیں
بجلی بھی نہیں، شعلہ بھی نہیں

اس پر بھی مگر دل کو ہم نے سینے میں سلگتا پایا ہے
اس پر بھی مگر دل کو ہم نے سینے میں سلگتا پایا ہے
اک ہلکی ہلکی آہٹ ہے...

زلفوں میں چھپا کر چہرے کو
زلفوں میں چھپا کر چہرے کو
ہم اپنے آپ سے شرمائیں
ہم اپنے آپ سے شرمائیں

بھولے سے ہمارے ہونٹوں پر جب نام تمھارا آیا ہے
بھولے سے ہمارے ہونٹوں پر جب نام تمھارا آیا ہے
اک ہلکی ہلکی آہٹ ہے، اک مہکا مہکا سایہ ہے
اک ہلکی ہلکی آہٹ ہے...

Credits
Writer(s): Qateel Shifai, Safdar Hussain
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link