Khuda Kare Ke Mohabbat Mein Voh

خدا کرے کہ محبت میں وہ مقام آئے
خدا کرے کہ محبت میں وہ مقام آئے
کسی کا نام لوں لب پہ تمھارا نام آئے
خدا کرے کہ محبت میں وہ مقام آئے
خدا کرے...

تمھارا پیار میرے گیسوؤں کی الجھن ہو
تمھارے نام سے دل کا چراغ روشن ہو

سحر نظر سے ملے، زلف لے کے شام آئے
کسی کا نام لوں لب پہ تمھارا نام آئے
خدا کرے کہ محبت میں وہ مقام آئے
خدا کرے...

جہاں تلک یہ حسیں گنگناتی رات چلے
نظر نظر سے ملے، دل سے دل کی بات چلے

ہمارے دل کی تڑپ آج کچھ تو کام آئے
کسی کا نام لوں لب پہ تمھارا نام آئے
خدا کرے...

میرے خیالوں کی تصویر ہو بہ ہو تم ہو
میرے حضور، نگاہوں کی آرزو تم ہو

نظر اٹھے میری جانب کوئی سلام آئے
کسی کا نام لوں لب پہ تمھارا نام آئے
خدا کرے کہ محبت میں وہ مقام آئے
خدا کرے...



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link