Teer Par Teer Chalao

چاہنے والوں سے یوں بچ کے گزرنا کیسا
دل لگایا ہے، میری جان، تو ڈرنا کیسا

تیر پر تیر چلاؤ، تمھیں ڈر کس کا ہے
تیر پر تیر چلاؤ، تمھیں ڈر کس کا ہے
دل یہ کس کا ہے، مِری جان، جگر کس کا ہے
تیر پر تیر چلاؤ، تمھیں ڈر کس کا ہے

ملنے آئے ہیں، ملاقات سے ڈر لگتا ہے
بھید کھل جائے نہ اِس بات سے ڈر لگتا ہے

کیا کریں تم ہی بتاؤ (تمھیں ڈر کس کا ہے)
دل یہ کس کا ہے، مِری جان، جگر کس کا ہے
دل یہ کس کا ہے، مِری جان، جگر کس کا ہے
تیر پر تیر چلاؤ، تمھیں ڈر کس کا ہے

دل کا افسانہ نگاہوں کی زبانی سن لو
دل کا افسانہ نگاہوں کی زبانی سن لو
میری بے چین محبت کی کہانی سن لو

آنکھ سے آنکھ ملاؤ، تمھیں ڈر کس کا ہے
آنکھ سے آنکھ ملاؤ، تمھیں ڈر کس کا ہے
دل یہ کس کا ہے، مِری جان، جگر کس کا ہے
دل یہ کس کا ہے، مِری جان، جگر کس کا ہے
تیر پر تیر چلاؤ، تمھیں ڈر کس کا ہے

در و دیوار سے کرتے ہیں تمھاری باتیں
ہاں، در و دیوار سے کرتے ہیں تمھاری باتیں
باتوں باتوں میں گزر جاتی ہیں ساری راتیں

نام ہونٹوں پہ مِرے شام و سحر کس کا ہے
نام ہونٹوں پہ مِرے شام و سحر کس کا ہے
دل یہ کس کا ہے، مِری جان، جگر کس کا ہے
دل یہ کس کا ہے، مِری جان، جگر کس کا ہے
تیر پر تیر چلاؤ، تمھیں ڈر کس کا ہے



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, G A Chishti
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link