Tere Ghar Doli

تیرے گھر ڈولی لے کے آؤں گا

ہو، تیرے گھر ڈولی لے کے آؤں گا
تجھے دلہن بنا کے لے جاؤں گا
تیرے بچوں کا ابّا کہلاؤں گا
انشاء اللہ، انشاء اللہ
ہو، انشاء اللہ، انشاء اللہ

ہو، تیرے گھر کو میں جنت بناؤں گی
تیرے دکھ سکھ میں ہاتھ بٹاؤں گی
تیرے بچوں کی امّی کہلاؤں گی
انشاء اللہ، انشاء اللہ
ہو، انشاء اللہ، انشاء اللہ

دور گگن کی چھاؤں میں اپنا چھوٹا سا گھر ہوگا
ہوئے، دور گگن کی چھاؤں میں اپنا چھوٹا سا گھر ہوگا
ہوگا پیار ہی پیار جہاں، نہ دنیا کا ڈر ہوگا

ہو، لے کے دل کی امنگ، میرے سجنا
ہو، لے کے دل کی امنگ، لے کے آنچل کا رنگ
تیرے گلشن میں کلیاں کھلاؤں گی
ہو، انشاء اللہ، انشاء اللہ
ہو، انشاء اللہ، انشاء اللہ

کب تک کھیلوں گی سکھیوں کے سنگ میں آنکھ مچولی
کب تک کھیلوں گی سکھیوں کے سنگ میں آنکھ مچولی
دیر نہ کر، بے دردی ساجن، جلدی لے آ ڈولی

او، ٹھہر کچھ دن ذرا، او میری سجنی
ٹھہر کچھ دن ذرا، ہو، بن کے دولہا تیرا
تیرے ماتھے پہ جھومر سجاؤں گا
انشاء اللہ، انشاء اللہ
ہاں، انشاء اللہ، انشاء اللہ

دنیا کو ٹھکرا دیں گے، یہ ہاتھ نہیں چھوڑیں گے
مر کے بھی ہم اک دوجے کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے
دنیا کو ٹھکرا دیں گے، یہ ہاتھ نہیں چھوڑیں گے
مر کے بھی ہم اک دوجے کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے

فیصلہ ہے میرا، او، سن، سجنی
ہو، فیصلہ ہے میرا، بن کے سایہ تیرا
تُو جہاں جائے گا، میں بھی جاؤں گی
انشاء اللہ، انشاء اللہ
انشاء اللہ، انشاء اللہ

تیرے بچوں کا ابّا کہلاؤں گا
ہو، تیرے بچوں کی امّی کہلاؤں گی
ہو، انشاء اللہ، انشاء اللہ
ہو، انشاء اللہ، انشاء اللہ



Credits
Writer(s): Nahid Akhtar, Ahmed Rushdi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link