Gham Ki Aandhi

غم کی آندھی چلی، شمعِ دل بجھ گئی
غم کی آندھی چلی، شمعِ دل بجھ گئی
اپنا سایہ بھی ہم سے جدا ہو گیا
غم کی آندھی چلی...

دور ہیں منزلیں، بے نشاں راستے
دور ہیں منزلیں، بے نشاں راستے
لٹ گئے، لٹ گئے پیار کے قافلے
لٹ گئے، لٹ گئے پیار کے قافلے، پیار کے قافلے

دیکھیے ختم کب ہوگا یہ سلسلہ
غم کی آندھی چلی، شمعِ دل بجھ گئی
غم کی آندھی چلی...

حسن کی ہر جفا ہنس کے سہتے رہے
حسن کی ہر جفا ہنس کے سہتے رہے
زخم رِستے رہے، رِس کے بہتے رہے
زخم رِستے رہے، رِس کے بہتے رہے، رِس کے بہتے رہے

درد بھی وقت کے ساتھ بڑھتا رہا
غم کی آندھی چلی، شمعِ دل بجھ گئی
اپنا سایہ بھی ہم سے جدا ہو گیا
غم کی آندھی چلی...



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link