Kis Ko Bhad Bataon

کس کو بھید بتاؤں؟
اپنا کس کو بھید بتاؤں؟
اپنا کس کو بھید بتاؤں؟
اپنا کس کو بھید بتاؤں؟

پگ پگ تم کو ڈھونڈوں، ساتھی
پگ پگ ٹھوکر کھاؤں
اندھیاری راہوں میں کب تک
تنہا چلتا جاؤں؟

چین گنوا کر غم اپنائے
چین گنوا کر غم اپنائے
کیا کیا دھوکے کھائیں

جھوٹی آس دلا کر من کو
میں کب تک بہلاؤں؟

اپنا کس کو بھید بتاؤں؟
اپنا کس کو بھید بتاؤں؟
اپنا کس کو بھید بتاؤں؟

ہر آہٹ کانوں میں میرے
گھنگرو بن کر بولے
دھیان کی نگری میں اک سایہ
ناچے ہولے ہولے

آہٹ سائے، سپنے جھوٹے
آہٹ سائے، سپنے جھوٹے
خود بن بن کر ٹوٹیں

کوئی اپنا ہو تو اس کو
من کا روگ بتاؤں

اپنا کس کو بھید بتاؤں؟
اپنا کس کو بھید بتاؤں؟
اپنا کس کو بھید بتاؤں؟



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link