Tu Mila to Mili

تُو ملا تو ملی ایسی جنت مجھے
اب کسی اور جنت کی پرواہ نہیں
تُو ملا تو ملی ایسی جنت مجھے
اب کسی اور جنت کی پرواہ نہیں

مٹ گئے فاصلے، کم ہوئیں دوریاں
ختم ہونے کو ہیں ساری مجبوریاں
مٹ گئے فاصلے، کم ہوئیں دوریاں
ختم ہونے کو ہیں ساری مجبوریاں

وقت نے بخش دی ایسی راحت مجھے
اب کسی اور راحت کی پراوہ نہیں
تُو ملا تو ملی ایسی جنت مجھے
اب کسی اور جنت کی پرواہ نہیں

جانے کیا کیا ہمیں لوگ کہتے رہے
روح تڑپتی رہی، ہنس کے سہتے رہے
جانے کیا کیا ہمیں لوگ کہتے رہے
روح تڑپتی رہی، ہنس کے سہتے رہے

جو تیرے پیار نے دی محبت مجھے
اب کسی بھی محبت کی پرواہ نہیں
تُو ملا تو ملی ایسی جنت مجھے
اب کسی اور جنت کی پرواہ نہیں

ایک مدت اِسی کشمکش میں رہی
جس کی تھی آرزو بات وہ بن گئی
ایک مدت اِسی کشمکش میں رہی
جس کی تھی آرزو بات وہ بن گئی

خواب لگتے ہیں سارے حقیقت مجھے
اب کسی بھی حقیقت کی پرواہ نہیں
تُو ملا تو ملی ایسی جنت مجھے
اب کسی اور جنت کی پرواہ نہیں
تُو ملا تو ملی ایسی جنت مجھے
اب کسی اور جنت کی پرواہ نہیں



Credits
Writer(s): Mushtaq Shifai, Abdullah Master
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link