Har Raat Poochte

ہر رات پوچھتے ہیں یہ چاند، یہ ستارے
ہر رات پوچھتے ہیں یہ چاند، یہ ستارے
"بدلیں گے کیا نہ تیری دنیا کے یہ نظارے؟"
ہر رات پوچھتے ہیں یہ چاند، یہ ستارے

تیرے چمن میں غنچے دل کے چٹک نہ پائے
شبنم کے آنسوؤں سے رہے پھول ڈبڈبائے

کانٹوں میں تُل رہے ہیں رنگین پھول سارے
"بدلیں گے کیا نہ تیری دنیا کے یہ نظارے؟"
ہر رات پوچھتے ہیں یہ چاند، یہ ستارے

سنتا نہیں ہے کوئی فریاد بے کسوں کی
سنتا نہیں ہے کوئی فریاد بے کسوں کی
طوفانِ غم میں ڈوبیں یاں کشتیاں دلوں کی

ہائے، یہ کیا ستم ہے، دیکھا کیے منارے
"بدلیں گے کیا نہ تیری دنیا کے یہ نظارے؟"
ہر رات پوچھتے ہیں یہ چاند، یہ ستارے



Credits
Writer(s): Fateh Khan, Qadir Faridi, Tufail Hoshiarpuri
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link