Yeh Duniya Gham To

یہ دنیا غم تو دیتی ہے، شریکِ غم نہیں ہوتی
ابھرتی ہے محبت چوٹ کھا کر، کم نہیں ہوتی، نہیں ہوتی
یہ دنیا غم تو دیتی ہے، شریکِ غم نہیں ہوتی

نظر ملتے ہی دل میں بس گئیں لاکھوں تمنائیں
بھلا پھر کیوں نہ مچلے دل، نگاہیں کیوں نہ شرمائیں
چلو تاروں کی محفل میں محبت بن کے چھا جائیں

وہاں آنسو نہیں ہوتے، وہاں شبنم نہیں ہوتی، نہیں ہوتی
یہ دنیا غم تو دیتی ہے، شریکِ غم نہیں ہوتی

محبت کا نشیمن بجلیوں کی زد میں رہتا ہے
امیدوں کا چمن لٹتا ہے، دل خوں ہو کے بہتا ہے
تمنا مسکرا دیتی ہے جب دل زخم سہتا ہے

یہ ہے وہ پیار کی لَو جو کبھی مدھم نہیں ہوتی، نہیں ہوتی
یہ دنیا غم تو دیتی ہے، شریکِ غم نہیں ہوتی
ابھرتی ہے محبت چوٹ کھا کر، کم نہیں ہوتی

Credits
Writer(s): Manzoor Hussain, Adib
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link