Hum Se Badal Gaya

ہم سے بدل گیا نگاہیں تو کیا ہوا
زندہ ہیں کتنے لوگ محبت کیے بغیر
زندہ ہیں کتنے لوگ محبت کیے بغیر

کھائی تھی جس نے پیار کی جھوٹی قسم کبھی
کھائی تھی جس نے پیار کی جھوٹی قسم کبھی
الزام اُس کو دیں گے نہ بھولے سے ہم کبھی

ہونٹوں پہ کھیلتی ہیں جو آہیں تو کیا ہوا
صدمہ یہ جھیلنا ہے شکایت کیے بغیر
صدمہ یہ جھیلنا ہے شکایت کیے بغیر

اے کاش آ کے وہ ہمیں اک بار دیکھ لے
اے کاش آ کے وہ ہمیں اک بار دیکھ لے
اڑتی ہے کیسے پھول کی مہکار دیکھ لے

بے چین ہو رہی ہیں یہ بانہیں تو کیا ہوا
وہ لوٹ جائے ہم پہ عنایت کیے بغیر

حق ہے اُسے وہ پیار کے نغمات بیچ دے
کچھ راحتیں خرید کے جذبات بیچ دے

اپنی بدل چکا ہے وہ راہیں تو کیا ہوا
ہم چپ رہیں گے اُس کو ملامت کیے بغیر
زندہ ہیں کتنے لوگ محبت کیے بغیر



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, Master Inayat Hussain
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link