Dukhaye Dil Jo Kisi Ka

دُکھائے دل جو کسی کا وہ آدمی کیا ہے

دُکھائے دل جو کسی کا وہ آدمی کیا ہے
کسی کے کام نہ آئے تو زندگی کیا ہے
دُکھائے دل جو کسی کا...

کسی کو تجھ سے گلہ تیری بے رخی کا نہ ہو
جو ہو چکا ہے تیرا تُو اگر اُسی کا نہ ہو

پھر اُس کے واسطے یہ کائنات بھی کیا ہے
کسی کے کام نہ آئے تو زندگی کیا ہے
دُکھائے دل جو کسی کا...

کسی کے دل کی تُو فریاد ہے، قرار نہیں
کھلائے پھول جو زخموں کے وہ بہار نہیں

جو دوسروں کے لیے غم ہو وہ خوشی کیا ہے
کسی کے کام نہ آئے تو زندگی کیا ہے
دُکھائے دل جو کسی کا...

یہ کیا کہ آگ کسی کی ہو اور کوئی جلے
بنے شریکِ سفر جس کا اُس سے بچ کے چلے

جو فاصلے نہ مٹا دے وہ پیار ہی کیا ہے
کسی کے کام نہ آئے تو زندگی کیا ہے
دُکھائے دل جو کسی کا...



Credits
Writer(s): Tasaduq Hussain
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link