Awaz De Kahan Hai

آواز دے کہاں ہے، دنیا میری جواں ہے
آباد میرے دل میں امید کا جہاں ہے
دنیا میری جواں ہے، آواز دے کہاں ہے

آ، رات جا رہی ہے
یوں جیسے چاندنی کی بارات جا رہی ہے
آ، رات جا رہی ہے
یوں جیسے چاندنی کی بارات جا رہی ہے

چلنے کو اب فلک سے تاروں کا کارواں ہے
چلنے کو اب فلک سے تاروں کا کارواں ہے
ایسے میں تُو کہاں ہے؟ دنیا میری جواں ہے
آواز دے کہاں ہے...

قسمت پہ چھا رہی ہے کیوں، رات کی سیاہی؟
قسمت پہ چھا رہی ہے کیوں، رات کی سیاہی؟
ویراں ہیں میری نیندیں تاروں سے لے گواہی
ویراں ہیں میری نیندیں تاروں سے لے گواہی

برباد میں یہاں ہوں، آباد تُو کہاں ہے
برباد میں یہاں ہوں، آباد تُو کہاں ہے
بے درد آسماں ہے، دنیا میری جواں ہے

آواز دے کہاں ہے
آواز دے کہاں ہے



Credits
Writer(s): Naushad, Tanvir Naqvi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link