Ab Kahan Unki Wafa

اب کہاں اُن کی وفا، یادِ وفا باقی ہے
ساز تو ٹوٹ گیا، اُس کی صدا باقی ہے
اب کہاں اُن کی وفا...

تجھ کو، ظالم، مِرے نا کردہ گناہوں کی قسم
تجھ کو، ظالم، مِرے نا کردہ گناہوں کی قسم

اور بھی دے دے، اگر کوئی سزا باقی ہے
اب کہاں اُن کی وفا...

جو برس جائیں تو بہہ جائےخدائی ساری
جو برس جائیں تو بہہ جائےخدائی ساری

اپنی آنکھوں میں ابھی تک وہ گھٹا باقی ہے
اب کہاں اُن کی وفا...

غم پہ غم سہہ کے بھی جینا ہی پڑے گا ہم کو
غم پہ غم سہہ کے بھی جینا ہی پڑے گا ہم کو

چند سانسوں کی ابھی اور سزا باقی ہے
اب کہاں اُن کی وفا، یادِ وفا باقی ہے
ساز تو ٹوٹ گیا، اُس کی صدا باقی ہے
اب کہاں اُن کی وفا...



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, Inayat Hazravi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link