Khuda Kare Ke Mohabbat Mein

خدا کرے کہ محبت میں وہ مقام آئے
خدا کرے کہ محبت میں وہ مقام آئے
کسی کا نام لوں، لب پہ تمھارا نام آئے
خدا کرے کہ محبت میں وہ مقام آئے
خدا کرے...

تمھارا پیار مِرے گیسوؤں کی الجھن ہو
تمھارے نام سے دل کا چراغ روشن ہو

سحر نظر سے ملے، زلف لے کے شام آئے
کسی کا نام لوں، لب پہ تمھارا نام آئے
خدا کرے کہ محبت میں وہ مقام آئے
خدا کرے...

جہاں تلک یہ حسیں گنگناتی رات چلے
نظر نظر سے ملے، دل سے دل کی بات چلے

ہمارے دل کی تڑپ آج کچھ تو کام آئے
کسی کا نام لوں، لب پہ تمھارا نام آئے
خدا کرے...

مِرے خیالوں کی تصویر ہو بہ ہو تم ہو
مِرے حضور، نگاہوں کی آرزو تم ہو

نظر اٹھے، مِری جانب کوئی سلام آئے
کسی کا نام لوں، لب پہ تمھارا نام آئے
خدا کرے کہ محبت میں وہ مقام آئے
خدا کرے...



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link