Teri Aankhon Ko Jab

تیری آنکھوں کو جب دیکھا، کنول کہنے کو جی چاہا

تیری آنکھوں کو جب دیکھا، کنول کہنے کو جی چاہا
میں شاعر تو نہیں لیکن...
میں شاعر تو نہیں لیکن غزل کہنے کو جی چاہا
تیری آنکھوں کو جب دیکھا...

تیرا نازک بدن چھو کر ہوائیں گیت گاتی ہیں
بہاریں دیکھ کر تجھ کو نیا جادو جگاتی ہیں
نیا جادو جگاتی ہیں

تیرے ہونٹوں کو کلیوں کا بدل کہنے کو جی چاہا
میں شاعر تو نہیں لیکن غزل کہنے کو جی چاہا
تیری آنکھوں کو جب دیکھا...

اجازت ہو تو آنکھوں میں چھپا لوں یہ حسیں جلوہ
تیرے رخسار پہ کر لیں میرے لب پیار کا سجدہ
میرے لب پیار کا سجدہ

تجھے چاہت کے خوابوں کا محل کہنے کو جی چاہا
میں شاعر تو نہیں لیکن...
میں شاعر تو نہیں لیکن غزل کہنے کو جی چاہا

تیری آنکھوں کو جب دیکھا...

Credits
Writer(s): Nashad Bhopinder Singh
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link