Achchi Baat Karo

اچھی بات کہو، اچھی بات سنو
اچھائی کرو، ایسے جیو

چاہے یہ دنیا برائی کرے
تم نہ برائی کرو

اچھی بات کہو، اچھی بات سنو

دکھ جو اوروں کے لیتے ہیں
مر کے بھی زندہ رہتے ہیں
دکھ جو اوروں کے لیتے ہیں
مر کے بھی زندہ رہتے ہیں

آ نہیں سکتیں اُس پہ بلائیں
لیتا ہے جو سب کی دعائیں

اپنے ہوں یا بیگانے ہوں
سب سے بھلائی کرو

اچھی بات کہو، اچھی بات سنو

چیز بری ہوتی ہے لڑائی
ہوتا ہے انجام تباہی
چیز بری ہوتی ہے لڑائی
ہوتا ہے انجام تباہی

پیار سے تم سب کو اپنا لو
دشمن کو بھی دوست بنا لو

بھٹکے ہوئے انسانوں کی تم
راہ نمائی کرو

اچھی بات کہو، اچھی بات سنو
اچھائی کرو، ایسے جیو

چاہے یہ دنیا برائی کرے
تم نہ برائی کرو

اچھی بات کہو، اچھی بات سنو



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link